آئی ایم ایف قرض کے بدلے 3 سال میں ہم سے سب کچھ چھین لے گا، چوہدری سرور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan robbed in new IMF-PTI deal:Chaudhry Sarwar

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان آئی ایم ایف معاہدے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف قرض کے بدلے 3 سال میں ہم سے سب کچھ چھین لے گا۔

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا ہے، آئی ایم ایف 3 سال میں 6 ارب ڈالر کے قرض کے بدلے ہم سے سب کچھ لے لے گا، وہ سالانہ 2 ارب ڈالر کا قرض دے گا، یہ کوئی امدادی رقم نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:اداروں کی مضبوطی موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے،چوہدری سرور

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وہ بے اختیار گورنر بننا نہیں چاہتے تھے، تاہم پارٹی کے فیصلے کو قبول کیالیکن بعد میں انہیں سائیڈ لائن کردیا گیا۔

اس سے قبل چوہدری محمد سرور نے کہا تھا کہ میں نے کبھی گورنر کا عہدہ نہیں مانگا لیکن پارٹی کی قیادت نے اسے قبول کرنے کو کہا تھا۔ جب آپ پارٹی میں ہوتے ہیں تو آپ کو پارٹی کا فیصلہ ماننا پڑتا ہے اور آپ اس سے بغاوت نہیں کر سکتے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے،اگر مجھے کوئی اور کردار دیا جاتا تو میں عوام کے لیے ڈیلیور کرسکتا تھا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم اب تک عدالتی اور پولیس اصلاحات لانے میں ناکام رہے ہیں۔

Related Posts