ملک بھر میں کورونا کے 644 نئے کیسز رپورٹ، 170 مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا کے 644 نئے کیسز رپورٹ، 170 مریضوں کی حالت تشویشناک
ملک بھر میں کورونا کے 644 نئے کیسز رپورٹ، 170 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 644 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 59 ہزار 201 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 505 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 22 ہزار 126ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.91 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 97 لاکھ 15 ہزار 192 ہوگئی جبکہ کورونا کے 170 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ، بچوں میں ڈائریا اور پیچش کی بیماری پھیلنے لگی

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں انستھیزیا کی ادویات اور انجکشن نایاب ہوگئیں، دوا ساز کمپنیوں نے مہنگے خام مال سے سستی ادویات بنانے سے انکار کردیا ہے۔

لاہور کے میو اسپتال میں بدستور ادویات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہوا۔اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ مریضوں کوکئی روز سے ادویات میسر نہیں۔

ذرائع کے دعوے کے مطابق ادویات کی قلت کی وجہ سے مریض بازار سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ انستھیزیا کی ادویات اور انجیکشن کی عدم دستیابی سے مریضوں کے آپریشن بھی متاثر ہونے لگے۔

Related Posts