مذہبی آزادیوں سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مستردکردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کے بے بنیاد دعوے، پاکستان نے مودی کا بیان مسترد کردیا
مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کے بے بنیاد دعوے، پاکستان نے مودی کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد: مذہبی آزادیوں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ پاکستان نے مسترد کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی من مانی اور من پسند قانون سازی کو مسترد کرتا ہے، امریکی رپورٹ میں پاکستان پر اظہار تشویش زمینی حقائق کے برخلاف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کا فقدان اور اقلیتوں پر جاری مظالم امریکی رپورٹ پر کڑا سوال ہیں، بھارت میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت مذہبی آزادی کو کھلے عام نظرانداز کررہی ہے۔ان چیزوں کو بھی دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادیوں سے متعلق غیرحقیقی تعین دنیا بھر میں مذہبی آزادی کو فروغ دینے میں معاون نہیں، پاکستانی معاشرہ بین المذاہب ہم آہنگی کا بھر پور عکاس ہے اور پاکستانی قانون مذہبی آزادی اوراقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

دفتر خارجہ دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو امریکی اقدام کی ساکھ کے بارے میں شدید شکوک و شبہات ہیں۔

Related Posts