پاکستان ریلوے کا کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پاکستان ریلوے کی تجاوزات کے خلاف کارروائی، زیرِ تعمیر مکانات منہدم

 ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ محمد ناصر خلیلی کی ہدایت پر کراچی ایئرپورٹ ریلوے اسٹاپ کے قریب 9ہزار200 اسکوائر فٹ ریلوے کی قیمتی اراضی پر قبضہ کیخلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا۔

آج کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریلوے افسران (ای این) میاں اعجاز احمد تاج کراچی سٹی (اے ای این ) توقیر ممتاز شاہ پراپرٹی اینڈ لینڈ وریلوے پولیس اور دیگر عملہ کے ہمراہ ریلوے لینڈ ریلوے کلومیٹر نمبر 21/4 کالونی گیٹ تا 21/14 نزد ریلوے اسٹیشن ائیرپورٹ اپ سائیڈ ریلوے ٹریک پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کروانے کے لئےاینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا۔

 

اس موقع پرکراچی کینٹ کے تھانہ ریلوے پولیس اسٹیشن ایس ایچ او جاوید اقبال کی سربراہی میں دوران انکروچمنٹ آپریشن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا اور تمام قابضین سے زمین واگذار کرالی گئی۔

دوسری جانب چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ریلوے پبلک پراپرٹی ہے، ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔

Related Posts