پاکستان ریلویز نے 14 ٹرینوں کے کمرشل انتظام کو نجی پارٹیز کے حوالے کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ریلویز نے 14 ٹرینوں کے کمرشل انتظام و انصرام کو نجی پارٹیز کے حوالے کر دیا
پاکستان ریلویز نے 14 ٹرینوں کے کمرشل انتظام و انصرام کو نجی پارٹیز کے حوالے کر دیا

اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے 14 ٹرینوں کے کمرشل انتظام و انصرام کو نجی پارٹیز کے حوالے کردیا۔

وزارت ریلوے کے اہلکار کے مطابق ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کا بنیادی مقصد مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور محکمہ کے لیے زیادہ آمدنی پیدا کرنا ہے۔

پاکستان ریلوے نے جن ٹرینوں کی نجکاری کی ہے اُن میں مہر ایکسپریس، فرید ایکسپریس، فیض احمد فیض، مہران ایکسپریس، سرسید ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، موہنجوداڑو، تھل ایکسپریس، تیزگام ایکسپریس، سبک خرم، راول ایکسپریس اور راوی ایکسپریس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سنگاپور میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے سے سرحد پار ادائیگیوں کی منظوری دیدی گئی

انہوں نے بتایا کہ ٹرینوں کو پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) رولز کے تحت ٹینڈرنگ کے شفاف طریقہ کار کے ذریعے اخبارات میں اشتہار کے ذریعے نجی شعبہ کو سونپا گیا ہے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ پاکستان ریلویز کی آمدن سے زائد بولیاں ملنے والی ٹرینوں کو آئوٹ سورس کیا گیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کو پاکستان ریلوے کی آمدنی میں اضافہ اور نقصانات کو کم کرنے، صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور مسافروں کو کھانے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے آئوٹ سورس کیا گیا ہے۔

Related Posts