اسلام آباد: ملک میں موذی کورونا وائرس نے مزید 47 افراد کو موت کی نیندسلاکر 3914 شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47 اموات اور 3914 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا۔
این سی او سی کے مطابق 47 اموات کے اضافے کے بعدمرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 29ہزار648 ہو گئی ہے جب کہ نئے 3ہزار914 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1474161 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 54ہزار638 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کا تناسب 7اعشاریہ 1 فیصد رہا۔ تشویشناک نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 1ہزار716 تھی۔
مزید پڑھیں:کورونا سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں۔حرا مانی کا بچے کے ہمراہ گیت پر رقص، ویڈیو وائرل