پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan poised to get off terror watchdog FATF’s ‘grey list’: Report

کراچی:پاکستان کا نام آئندہ ماہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ چین میں ایف اے ٹی ایف کے تکنیکی معاملات سے متعلق اجلاس میں رکن ممالک کے نمائندوں نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ اکتوبر کے بعد ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے نمائندہ ممالک میں امریکا، جرمنی، آسٹریلیا، برطانیہ، جاپان، فرانس، بھارت، چین اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی باضابطہ رپورٹ آئندہ چند دنوں میں دی جائے گی جس کے بعد آئندہ ماہ فروری کے اجلاس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا نام آئندہ ماہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا قوی امکان ہے جو بھارت کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔

چین کی لابنگ اور نجی کنسلٹنٹ کی مدد سے 75 فیصد امکان ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکال دیا جائےگا۔

چند روز قبل چین کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ ریاستوں کو ایف اے ٹی ایف کے فورم کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: بیجنگ میں ایف اے ٹی ایف ورکنگ گروپ کا اجلاس، پاکستانی رپورٹ پر اظہار اطمینان

ان کا کہنا تھا کہ یہاں کچھ ممالک پاکستان کو بلیک لسٹ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے ان کے کچھ سیاسی مفادات ہیں، ہم ان کے خلاف ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق 16 فروری کو ہونے والے اہم اجلاس جس میں تمام رکن ممالک شرکت کریں گے، قوی امکان ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں چین نے 39 رکن ممالک کے گروپ کوبتایا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مؤثر کوششیں کررہا ہے، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے اور وائٹ لسٹ میں آنے کے لیےاب 39 ووٹوں میں سے 12 ووٹ درکار ہیں۔

Related Posts