افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہے، ڈاکٹر عبداللہ عبد اللہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہے، ڈاکٹر عبداللہ عبد اللہ
افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہے، ڈاکٹر عبداللہ عبد اللہ

اسلام آباد :افغانستان میں قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے امن عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان رہنماء ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان باہمی احترام کے رشتے میں بندھے ہیں اور خطے میں امن کا قیام دونوں ممالک کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

افغان رہنما نے کہا کہ افغانستان ہر ایک کے مساوی حقوق پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان اور افغانستان کو ترقی اور معاشی نمو کے بہتر امکانات کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے فوائد اور نقصانات سے سبق سیکھنا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کواپنی کامیابی سمجھتے ہیں،شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ افغان قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ ان دنوں  3 روزہ دورے پرپاکستان آئے ہوئے ہیں۔

Related Posts