پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ڈیلرز کمیشن میں اضافے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایشن کا ڈیلرز کمیشن میں اضافے کا مطالبہ
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایشن کا ڈیلرز کمیشن میں اضافے کا مطالبہ

کراچی:پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی قیمتوں کے ساتھ ساتھ بجلی کے نرخوں میں ہوشرباء اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈیلرز کمیشن بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنماء ملک خدا بخش کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ اور آئے روز بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے باعث پمپس مالکان کے لئے اپنے کاروبار چلانا اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ملک میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

ملک خدا بخش نے پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے لئے حکومت سے لیوی اور سیلز ٹیکس گھٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور دیگر یوٹیلیٹیز کے نرخوں میں اضافے کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پمپس مالکان کو شدید مالی مشکلات کاسامنا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا مہنگائی میں نمبر30واں ہے، چوتھا نہیں۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ مسترد

اور ان کے لئے کاروباری بقاء کے چیلنجز درپیش ہیں، لہٰذا فوری طور پر ڈیلرز مارجن میں مناسب اضافہ کیا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ یا سہہ ماہی بنیادوں پر کیا جائے تاکہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل و بر وقت ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

Related Posts