پاکستان خطے میں ہمارے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan one of our most important partners in region: US
FILE PHOTO

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امریکا کے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا کا پاکستان کے ساتھ سیکورٹی اور تجارتی شعبے میں بہت زیادہ تعاون جاری ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ماہ کے شروع میں اپنے دورہ امریکا کے دوران محکمہ خارجہ کے ارکان سے بھی مشاورت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط رشتہ ہے اور ہم اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے ممالک کو واضح کرچکے ہیں کہ جمہوریت میں آزاد پریس کا کیا اٹوٹ کردار ہوتا ہے۔ اسی لیے ہم یہاں آتے ہیں اور باقاعدگی سے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔

Related Posts