پاکستان نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا
پاکستان نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

نیویارک : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور بے نامی قبروں کا معاملہ ایک بار پھر اقوامِ متحدہ میں اٹھا دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں جبری لاپتہ افراد اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے معاوضوں کی فراہمی پر زور دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے ورکنگ گروپ کے مکالمے میں بھارتی مظالم بے نقاب کر دیئے۔

نیو یارک میں جبری گمشدگیوں کے بارے میں ورکنگ گروپ کے مکالمے کے دوران پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند سال کے دوران مقبوضہ وادی میں جبری گمشدہ افراد کی متعدد قبریں ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 

احتجاج کرنے والے قانون ہاتھ میں لیں گے تو مسئلہ ہوگا، شیخ رشید

رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کی ویڈیو ریلیز، وزیر اعظم کا خراجِ تحسین

انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیرِ تسلط مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیوں کے علاوہ تشدد، زیرِ حراست ہلاکتوں، خواتین کی بے حرمتی، غیر قانونی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے پہلے متاثرہ افراد کو اٹھایا اور پھر انہیں دورانِ حراست تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

Related Posts