پاکستان نے نیدرلینڈز کو آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں با آسانی 81 رنز سے شکست دے دی۔
قومی ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بیس ڈی لیڈا 67 اور وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان نے حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا، نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
49 اوورز میں پاکستان کی پوری ٹیم286 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی، سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے سعودشکیل اور محمد رضوان 68، 68 رنز کے ساتھ نمایاں بلے بازوں میں رہے۔
اوپنر فخر زمان ایک بار ناکام ثابت ہوئے اور صرف 12 رنز بنا کراپنی وکٹ گنوا بیٹھے، امام الحق بھی 15 رنز بنا کر چلتے بنے
کپتان بابر اعظم 5 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد 9 رنز بناسکے، محمد نواز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، شاداب خان 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لاڈے نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان کے خلاف میچز کھیلے ہوئے ہیں یہ تجربہ کام میں لائیں گے اور کم اسکور پر آؤٹ کرنیکی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں:عرفان پٹھان نے سعود شکیل کے بارے میں کیا کہا؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان با بر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں فخر اور امام اوپننگ کریں گے۔ آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور 290 سے زائد اسکور کرکے اچھا ہدف دینے کی کوشش ہوگی۔