یوکرین روس تنازعہ، پاکستان کی غیرجانبداری پر امریکی سینیٹ میں سوالات کی بوچھاڑ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین روس تنازعہ، پاکستان کی غیرجانبداری پر امریکی سینیٹ میں سوالات کی بوچھاڑ
یوکرین روس تنازعہ، پاکستان کی غیرجانبداری پر امریکی سینیٹ میں سوالات کی بوچھاڑ

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں یوکرین روس تنازعے کے دوران طویل عرصے تک امریکا کی حمایت کرنے والے ملک پاکستان کی غیر جانبداری پر سوالات کی بوچھاڑ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی ممالک اور امریکا کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف قرارداد کی خاطر خواہ حمایت نہ مل سکی۔ 193رکنی جنرل اسمبلی میں سے 141 نے قرارداد کی حمایت جبکہ 5 نے مخالفت کی۔ پاکستان سمیت 35 ممالک غیر جانبدار رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روسی فوج کو پتہ ہونا چاہئے، یہاں سے کنکر بھی نہیں لے جاسکیں گے۔یوکرینی صدر

پاکستان نے قرارداد پر روس کا ساتھ بھی نہیں دیا، تاہم روسی صدر ولادی میر پیوٹن سمیت کسی جانب سے اس کے خلاف آواز بلند نہیں ہوئی تاہم امریکا اور یورپی ممالک اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی غیر جانبداری کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

غیر جانبدار رہنے والے ممالک میں بھارت اور ایران بھی شامل ہیں جس سے جنوبی ایشیاء میں بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں اراکین نے امریکی نائب وزیر خارجہ پر سوالات کی بارش کردی۔

نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیاء ڈونلڈ لو سے اجلاس کے دوران مختلف سوالات کیے گئے۔ اراکین کا کہنا تھا کہ کیا قرارداد کی حمایت کیلئے پاکستان سے کسی نے رابطہ کیا؟ کیا کسی نے فون استعمال کرکے پاکستان میں کسی بات کرنے کی کوشش کی؟ جواب ملا کہ نہیں۔ ایسا نہیں ہوا۔

رابطہ نہ کرنے پر غلطی تسلیم کرنے کی بجائے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیاء کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی حکام کو قائل کرنے کی کوشش کی۔ روس کے خلاف جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد پر کتنے ہی ملک خاموش ہیں، یہ دیکھنا مایوس کن ہے۔

نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کا دورۂ روس یوکرین تنازعے پر قرارداد سے متعلق بحث میں کیسے شامل کرسکتے ہیں، یہ بھی دیکھنا ہوگا۔ واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روسی حملے کے خلاف قرارداد گزشتہ روز منظور کی۔ 

Related Posts