ملتان ٹیسٹ، پاکستان کو جیتنے کیلئے 109رنز، انگلینڈ کو 5 وکٹ درکار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان ٹیسٹ، پاکستان کو جیتنے کیلئے 115رنز، انگلینڈ کو 5 وکٹ درکار
ملتان ٹیسٹ، پاکستان کو جیتنے کیلئے 115رنز، انگلینڈ کو 5 وکٹ درکار

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم کو جیت کے لئے مزید 109 رنز درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو جیتنے کیلئے 5 وکٹیں درکار ہیں۔

ملتان میں کھیل جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم کے بلے باز سعود شکیل اور فہیم اشرف نے 198 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی۔

ٹیم کا اسکور 210 تک پہنچا تو فہیم اشرف 10 رنز بنا کر جو روٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم نے اب تک 5 وکٹوں کے نقصان پر109 رنز بنالیے، سعود شکیل 72 اور محمد نواز 23 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ کے ولولہ انگیز میچز، ارجنٹینا نے کس کس ملک کو شکست دی؟

ملتان ٹیسٹ جیتنے کے لئے مہمان ٹیم انگلینڈ کو مزید 5 وکٹ درکار ہیں جبکہ پاکستان کو فتح حاصل کرنے کے ساتھ سیریز برابر کرنے کے لئے 109 رنز چاہئیں۔

ٹیسٹ کا تیسرا روز

تیسرے روز کے اختتام پر کریز پر فہیم اشرف اور سعود شکیل موجود تھے، دونوں کے رنز بالترتیب 3 اور 54 تھے۔

عبداللہ شفیق کے ہمراہ اوپننگ کے لئے آنے والے محمد رضوان 30 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم ایک رن پر اولی روبنسن کا شکار بنے۔

عبداللہ شفیق کو 45 رنز پر مارک ووڈ نے بولڈ کیا، دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث ایم آر آئی کروا کر اسٹیڈیم واپس آنے والے امام الحق 60 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں تیسرے روز مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ پاکستان کو جیت کے لئے 355 رنز کا ہدف دیا گیا۔

Related Posts