پاک بحریہ کا جہاز افریقی ممالک کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے مشن پر روانہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاک بحریہ کا جہاز افریقی ممالک کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے مشن پر روانہ
پاک بحریہ کا جہاز افریقی ممالک کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے مشن پر روانہ

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر انسانی ہمدردی کے تحت افریقی ممالک کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے مشن پر روانہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں مختلف افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس نصر نامی جہاز سیلاب اور خشک سالی سے متاثرہ افریقی ممالک کے عوام کو اشیائے خوردونوش پر مشتمل امدادی سامان مہیا کرے گا۔

افریقی ممالک کے دورے کے دوران پی این ایس نصر جبوتی، سوڈان اور نائجر میں امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کینیا کا خیر سگالی دورہ بھی کرے گا۔ انگیج افریقہ پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیا جارہا ہے۔

حکومت کی انگیج افریقہ پالیسی کے تحت پی این ایس نصر نامی پاک بحریہ کے جہاز کی انسانی ہمدردی کے مشن پر روانگی کا مقصد حکومت کی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی 

Related Posts