شہر کے لذید اور مزید ار چپلی کباب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر کے لذید اور مزید ار چپلی کباب
شہر کے لذید اور مزید ار چپلی کباب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جو شخص بھی کبھی پشاور گیا ہو وہ واپس آکر وہاں کے چپلی کباب کا ضرور ذکر کرے گا، ہمارے ملک میں ویسے تو کھانے کے پینے کے شوقین افراد بریانی، قورمہ، پائے اور پاکستانی ثقافتی کھانے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

مگر چپلی کباب جسے پشاوری چپلی کباب بھی کہا جاتا ہے، کا تعلق خیبر پختونخواہ (کے پی) کے مقامی کھانوں سے ہے۔ چپلی کباب کو پکانے کے لئے ایک خاص طریقہ استعمال کیا جاتا ہے، صحیح طریقے سے پکائے گئے چپلی کباب کا ٹیسٹ سب سے الگ اور منفرد ہوتا ہے۔

شہر میں ایسے تو بہت سے ایسے مقامات ہیں جہاں سے آپ پشاور کے مشہور چپلی کباب حاصل کرسکتے ہیں، لیکن ہم نے کراچی میں کچھ ایسے جگہوں کی نشاندہی کی ہے جہاں کے چپلی کباب دیکھتے ہی آپ کے منہ میں پانی آجائے۔

A1پشاوری چپلی کباب ہاؤس:

کراچی کے گلستانِ جوہر میں واقع ہے، یہاں کے چپلی کے کباب خاص قسم کے مصالحوں کے ساتھ بڑے کے گوشت میں تیار کئے جاتے ہیں، جو نہایت ہی مزیدار ہوتے ہیں۔

لوگ اس جگہ سے چپلی کباب لے کر بہت لطف اندوز ہوتے ہیں، ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک کارکن نے بتایا کہ وہ 1984 سے کراچی کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔لوگ یہاں کے چپلی کباب بہت پسند کرتے ہیں۔

ان کی دکان میں ایک منفرد چپلی کباب کو متعارف کرایا گیا ہے، جس میں نلی اور انڈا بھی شامل کیا جاتا ہے، ان کے مٹن چپلی کباب کی قیمت 1,680فی کلو، گائے کے گوشت کے چپلی کباب کی قیمت 960روپے کلو اور مرغی کے چپلی کباب کی قیمت 1,160روپے فی کلو ہے۔

اورینٹل شنواری:

کراچی کے بلاک بی نارتھ ناظم آباد میں واقع، شنواری ان کے بیٹھنے کے انتظامات سمیت ہر چیز مشہور ہے۔ کڑاہی کے اندر گھی میں ان کے چپلی کباب کرسپی اور اضافی مصالحوں سے تیار کئے جاتے ہیں، جو نہایت ہی چٹ پٹے ہوتے ہیں۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے، ہوٹل کے منیجر نے بتایا کہ ان کے چپلی کبابمنفرد مصالحے سے بنے ہوتے ہیں۔ ان کے مٹن چپلی کباب بہترین ہیں۔اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

حویلی ریسٹورنٹ:

سپر ہائی وے پر واقع اس ریسٹورنٹ کے چپلی کباب کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے، شہر کے دور دراز علاقوں سے عوام کی کثیر تعداد اس ریسٹورنٹ کا رخ کرتی ہے، یہاں کے چپلی کباب نہایت نرم، خستہ اور مزیدار ہوتے ہیں۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے، ریسٹورنٹ کے منیجر نے بتایا کہ وہ صرف اپنے منفردمصالحے کے ساتھ گائے کے گوشت کے چپلی کباب شہریوں کوپیش کررہے ہیں۔ چپلی کباب کی پلیٹ کی قیمت 500 روپے ہے۔جو نہایت کم ہے۔

Related Posts