پاک بحریہ کی جانب سے دوحہ میں جاری بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں شرکت کی گئی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش (DIMDEX 22) میں شرکت کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر، پی این ایس عظمت اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کولاچی نے دفاعی نمائش میں حصہ لیا۔
دوحہ بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا استقبال قطر میں پاکستان کے دفاعی اتاشی کموڈور ثاقب الیاس اور قطر نیول امیری فورسز کے کمانڈر پروٹوکول اینڈ آرگنائزیشن بریگیڈیئر سلیم احمد نے کیا۔
بندرگاہ پر قیام کے دوران فلیگ آفیسر اور مشن کمانڈر نے پاکستان نیوی کے بحری جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ مختلف معززین سے ملاقاتیں کیں، جن میں فلیٹ کمانڈر قطر امیری نیول فورسز، کمانڈر قطری کوسٹ گارڈز، کمانڈر کویتی نیوی، لیبیا کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف، آذربائیجانی وفد کے کمانڈر اور ایرانی نیول چیف شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چوہوں کو بار بار پیغام دے رہا ہوں، حکومت معمولی چیز ہے۔وزیر اعظم