سبی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6دہشت گرد ہلاک، 1سپاہی شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں سکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 سپاہی نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، پاک فوج کے 4 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے جائے وقوعہ سے بھاگ نکلنے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے ایک سپاہی نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 2 جوان زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ہلاک کیے گئے دہشت گرد سبی اور گردونواح میں مختلف دہشت گردی کی کاررائیوں بشمول لاہور انار کلی دھماکے میں ملوث تھے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاک فوج نے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران جھڑپ میں 4جوانوں نے جامِ شہادت نوش کر لیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے 2 روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی، دہشت گردوں نے دراندازی کی کوشش ناکام ہونے پر فائرنگ شروع کر دی۔