اسلام آباد:پاکستان منرلز سمٹ آج ہوگی جس میں عالمی مندوبین اور سرمایہ کار شریک ہوں گے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں ہونے والی منرلز سمٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف مہمانِ خصوصی جبکہ آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔ عالمی مندوبین اور سرمایہ کار بھی تقریب کا حصہ بنیں گے۔
سندھ کابینہ نے مائنز اینڈ منرلز گورننس ایکٹ 2021 کی منظوری دے دی
وفاقی حکومت نے معاشی ترقی کیلئے دھاتوں، ایندھن، صنعتی معدنیات ، قیمتی پتھروں کے 50 ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے حامل معدنی ذخائر کو کام میں لانے کا فیصلہ کیا۔ اسی سلسلے میں پاکستان منرلز سمٹ منعقد کی جارہی ہے جس سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔
آج سے 4 سال قبل یعنی 2019 میں پاکستان میں معدنی ذخائر کی مالیت 50 ٹریلین ڈالر سے زائد ہونے کا تخمینہ لگایا گیا جس میں ایندھن، قیمتی دھاتیں، نادرونایاب پتھر، صنعتی معدنیات، عمارتی پتھر اور مٹی کے علاوہ دیگر معدنیات شامل ہیں۔
تاہم 2018ء میں پاکستان نے معدنی ایندھن، مصنوعات اور تیل کی برآمدات کی مد میں 500ملین ڈالر کا معمولی زرِ مبادلہ حاصل کیا جبکہ معدنیات کو ایس آئی ایف سی کے اہم جزو کی حیثیت حاصل ہے۔ منرلز سمٹ کے ذریعے معاشی انقلاب کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔