پاکستان جونیئر ٹینس ٹیم نے ورلڈ گروپ ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد : پاکستان جونیئر ٹینس ٹیم نے ملائیشیا میں کھیلے گئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ( آئی ٹی ایف ) جونیئر ٹیم مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ گروپ ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ملائیشیا کے شہر کچنگ میں آئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس جونیئر ٹیم مقابلوں میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں مضبوط آسٹریلوی ٹیم کو 2-1 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا اور ورلڈ گروپ ایونٹ کے لئے کوالیفائی کر لیا جو اس سال کے آخر میں جمہوریہ چیک میں منعقد ہوگا۔

کوارٹر فائنل کے بوائز سنگلز میں ابوبکر طلحہ نے تاکی تاکیزاوا کو 6-4،3-0 سے شکست دی جبکہ کوس کوپر نےحمزہ رومن کو 6-2،6-1 سے ہرایا۔

یہ بھی پڑھیں:

بابراعظم کا نام بھارتی طلبہ کی نصابی کتاب میں شامل کردیا گیا

بوائز ڈبلز میں ابوبکر طلحہ /حمزہ رومن نے کوس کوپر / انتھونی بیکر نکولس کو 6-1،6-4 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن ( پی ٹی ایف ) سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دینے پر ٹیم اور کپتان کو مبارکباد دی ہے۔

Related Posts