بیساکھی کی سالانہ تقریبات، پاکستان نے 2ہزار856سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان نے بیساکھی کی سالانہ تقریبات کیلئے 2 ہزار 856 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کل سے شروع ہونے والی بیساکھی کی سالانہ تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو 2 ہزار 856 ویزے جاری کیے۔ ویزے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاک بھارت پروٹوکول فریم ورک کے تحت جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کا دورہ، کشمیریوں میں امید کی لہر دوڑگئی۔صدر آزاد کشمیر

پاکستان کی جانب سے 1974ء کے مذہبی مقامات کے دورے پر پاک بھارت پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت نئی دہلی سے جاری کیے گئے ویزے دیگر ممالک سے ان تقریبات میں شریک ہونے والے سکھ یاتریوں کو دئیے گئے ویزوں کے علاوہ ہیں۔

اس پر مسرت موقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ عہدیدار سلمان شریف نے کہا کہ پاکستان مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ اور زائرین کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

سلمان شریف نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے دورے کے دوران ضروری سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ دورے کے دوران سکھ یاترین رواں ماہ کی 18تاریخ کو بھارت واپسی سے قبل ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتار پور صاحب کے مذہبی مقامات کی بھی زیارت کریں گے۔

 

Related Posts