اسلام آباد: وزارت صنعت و پیداوار نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ پاکستان میں 22 کمپنیوں کو الیکٹرک بائیکس بنانے کےلیے لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں۔
کابینہ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے کابینہ کو الیکٹرک بائیکس کو ملک بھر میں عام کرنے سے متعلق بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 22 کمپنیوں کو الیکٹرک بائیکس بنانے کے لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں، ان موٹر سائیکلوں کے فروغ سے ایندھن کی خاطر خواہ بچت ہوگی۔
وزارت صنعت و پیداوار نے بریفنگ میں بتایا کہ ماحول دوست الیکٹرک بائیکس کاربن کے اخراج میں کمی کا باعث بنیں گی اور ان کے استعمال سے ایندھن کی بچت بھی ہوگی۔
پنجاب میں مزدوروں کی سہولت کے لیے مزدور کارڈ کا اجراء
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکلز کو مرحلہ وار الیکٹرک بائیکس سے تبدیل کیا جائے گا۔
دوران اجلاس بتایا گیا کہ اس وقت پاکستان میں 90 کمپنیاں موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ بنا رہی ہیں، ملک میں سالانہ 6 ملین موٹر سائیکلز بنانے کی سہولت موجود ہے۔