پاکستان کورونا وائرس کی بھارتی قسم سے تاحال محفوظ ہے۔وزارتِ صحت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4 مریض انتقال کرگئے، تعداد 1ہزار 27 ہو گئی
راولپنڈی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4 مریض انتقال کرگئے، تعداد 1ہزار 27 ہو گئی

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کا تاحال ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کے باعث ہلاکتوں میں ڈرامائی حد تک اضافہ ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ صحت کے ترجمان سید ساجد شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا وائرس کی بھارتی قسم سے تاحال محفوظ ہیں، تاہم کورونا کی برطانوی قسم پاکستان آچکی ہے جس کے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم کی روک تھام کیلئے بھارت کو کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں شامل کردیا تھا جس کے تحت 2 ہفتوں تک بھارت سے آنے والے مسافروں کے فضائی اور زمینی سفر پر پابندی عائد ہے۔

 بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 کروڑ 76 لاکھ 25 ہزار 735 افراد متاثر جبکہ 1 لاکھ 97 ہزار 880 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں ہر گزرتے روز کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 142 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 8 لاکھ 4 ہزار 939 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 17 ہزار 329افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 4 ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ، 142 مزید شہری جاں بحق

Related Posts