مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیلی کے 3سال مکمل، پاکستان کا اظہارِ مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیلی کے 3سال مکمل، پاکستان کا اظہارِ مذمت
مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیلی کے 3سال مکمل، پاکستان کا اظہارِ مذمت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بدلنے کے غیر قانونی اقدام کے 3 برس مکمل ہونے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 3سال قبل 5 اگست 2019 کے روز بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت بدل کر اسے الگ ریاست کے درجے سے محروم کیا اور مظلوم کشمیریوں پر لاک ڈاؤن کی پابندیاں نافذ کیں۔ صدرِ مملکت اور وزیر اعظم نے  بھارتی اقدام کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا کا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو ہیلتھ وہیکلز کا بڑا تحفہ

بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی اقدام کے 3 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت چوتھے جنیوا کنونشن سمیت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ غاصب بھارت نے مقبوضہ وادی کو زمین کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی بھارت کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا جبکہ 5 اگست 2019 سے اب تک بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں 650 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو توڑ نہیں سکی جبکہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کے خلاف ہیں۔ کشمیریوں کو ان کی منصفانہ جدوجہدِ حقِ خود ارادیت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم برہان وانی سمیت تمام کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی، ایک بھی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا۔ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

 

Related Posts