واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مستقبل کے چیلنجر پر قابو پانے کیلئے پر اعتماد ہے جبکہ ملک کی آزادی کے بعد کا سفر مشکل تھا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں یومِ آزادی کے موقعے پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں سینئر امریکی اہلکاروں، غیر ملکی مہمانوں اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
امریکی کانگریس کے وفد کی غیراعلانیہ دورے پر تائیوان آمد
پرچم کشائی کی تقریب میں یومِ آزادی کے موقعے پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک معجزہ تھا۔
تقریب سے خطاب کے دوران سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان جیسا معجزہ ہمارے آباواجداد اور برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا جبکہ پاکستان کیلئے آزادی کے بعد کا سفر آسان نہیں تھا۔
خطاب کے دوران پاکستانی سفیر نے یومِ آزادی کی مناسبت سے برصغیر کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے چیلنجز ہیں لیکن ہم ان پر قابو پانے کیلئے پر اعتماد بھی ہیں۔ ہم جلد ایک مضبوط اور خوشحال قوم کے طور پر اُبھریں گے۔