اسلام آباد:افغان رہنماؤں کے اعلیٰ سطح کے وفد کی وزارتِ خارجہ آمد،افغان رہنما وفد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا،شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھرپاکستان کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا تعمیری اور مصالحانہ کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں افغان رہنما وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، ضروری ہے کہ ہم مل کر افغانستان اور خطے کی بہتری کیلئے لائحہ عمل وضع کریں، ہمارا حتمی مقصد پرامن، متحد، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے، مجھے قوی امید ہے کہ ہم مل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:طالبان کابل میں داخل ہوتے ہی جیت گئے تھے، اشرف غنی نے اعلانیہ ہارمان لی