آئی ایم ایف کے پروگرام سے متعلق جلد اچھی خبر ملے گی، گورنر اسٹیٹ بینک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Governor State Bank of Pakistan
اسٹیٹ بینک 10 ملین روپے تک کی فنانسنگ اسکیم شروع کرنے والا ہے‘رضا باقر

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مالی سپورت پروگرام کی بحالی کے لیے مذاکرات کر رہا ہے اور کورونا وائرس کے برے اثرات کے باوجود معیشت میں بہتری کے لیے پرامید ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک کانفرنس میں رضا باقر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مارکیٹ اور دنیا کے لیے اچھی خبر ہوگی کیونکہ ہم پروگرام کو بحال کر رہے ہیں۔

رضاباقر نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے اور پاکستان کو جی ڈی پی کی کم شرح بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں ملک میں آئی ایم ایف کی مدد سے معاشی اصلاحات پر کام کر رہے ہیں جس میں خاص کر ٹیم کی وصولی، معیشت کے استحکام اور مالی خسارے کو ختم کرنا ہے۔

گوکہ بیل آؤٹ پیکیج اب تک زیرالتوا ہے تاہم پاکستان کو آئی ایم ایف سے ہنگامی طور پر 14 لاکھ ڈالر موصول ہوچکے ہیں تاکہ کورونا کی وباء کے باعث ہونے والے اخراجات اور معیشت کے اثرات پر وقتی طور پر قابو پایا جائے۔

حکام نے بتایاکہ خیال ہے کہ آئی ایم ایف کے پیکیج سے پاکستان کو اپنی مالی پوزیشن بہتر کرنے اور عالمی سطح پر معاشی اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ تیریسا ڈیبن سانچیز نے کہاکہ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کی ٹیمیں جڑی اور مذاکرات میں لگی ہوئی ہیں، دونوں ٹیمیں سخت محنت کر رہی ہیں اور پروگرام کی بحالی کے مثبت نتائج کے لیے کام کر رہی ہیں۔

رضا باقر نے کہا کہ وہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اقدامات کے نتائج سے بھی پرامید ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم آنے والے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، ہم کووڈ کے وسط میں بغیر کسی ویکسین کے تیار ہیں اور ایک دفعہ جب ویکسین آئے گی تو پھر یہ بہتری کا باعث ہوگی۔

مزید پڑھیں:ٹیکس اہداف اور معاشی اشاریوں کا کھیل، کیا ملکی معیشت کی سمت درست ہے؟

رضاباقر نے کہا کہ ملک میں معاشی بحالی جاری ہے اور ویکسین کی دستیابی نے بینک کا تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا رواں مالی سال میں 1.5 فیصد سے 2.5 فیصد کی شرح نمو حاصل کرنے کا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اگلے دو برس یا تین برسوں میں معاشی حوالے سے کچھ اچھی خبریں ملیں گی۔

Related Posts