پاکستان میں بھی کورونا بے قابو، ایک ہی دن میں ریکارڈ201 اموات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Pakistan has highest corona-related child mortality rate in the world’

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید تشویشناک ہوگئی، ایک ہی دن میں 201 اموات ریکارڈ،5292 افرادوباء کا شکار ہوگئے۔

این سی او سی کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 201 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 5292 افراد وباء کا نشانہ بن گئے، نئے کیسز کے بعد ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 810231 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار530 ہوگئی۔

 

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49ہزار101 ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 5292 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور مثبت کیسز کا تناسب 10اعشاریہ 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں:ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، ضلع جنوبی میں 193 دکانیں،4 ریسٹورینٹ سیل

وزارت داخلہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے جاری کردیئے ہیں جس کے تحت 8 مئی سے 16 مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات میں مری، گلیات، سوات اور کالام جانے والی سڑکیں بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ساحلی علاقوں اور شمالی علاقہ جات جانے والی سڑکیں بھی بند رہیں گی جب کہ گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سیاحت پر پابندی عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی رہے گی۔

سیاحتی مقامات اور اردگرد کے تمام ریسٹورنٹس، پبلک پارکس، ساحلی مقامات اور ہوٹل مکمل بند رہیں گے۔ عیدالفطر کی چھٹیوں میں بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

Related Posts