اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے ایل او سی پر دہشت گردوں کے لانچ پیڈز تباہ کرنے کے دعوے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔
ترجمان دفترخارجہ کامیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہناتھاکہ غیر ملکی سفیروں کو ایل او سی کا دورہ کرایاگیا، غیر ملکی سفارتکاروں نے اپنی آنکھوں سے بھارتی دعوے کو جھوٹا ثابت ہوتے دیکھا،بھارتی آرمی چیف کے کنٹرول لائن پرمبینہ لانچ پیڈزکے دعوے کومسترد کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہناتھا کہ بھارتی آرمی چیف کے دہشتگردوں کے کیمپس تباہ کرنے کے دعوے کو غلط ثابت کرنے کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کو بھی دیگر غیر ملکی سفارتکاروں کے ہمراہ ایل او سی کے دورے کی دعوت دی تاہم وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والا بھارت سفاک اور بزدل ہے۔فردوس عاشق اعوان
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے پی فائیوممالک بھارت سے مبینہ لانچ پیڈزکی تفصیل حاصل کرکے ہمیں دیں، پاکستان سفارتی برادری اور صحافیوں کو جورا سیکٹر لیکر گیا،سفارتکاروں نے جورا کے بازار میں تباہ کاریاں بھی دیکھیں، سفارتکاروں کو بھارتی اشتعال انگیزیوں سے آگاہ کیا گیا، علاقے کے 20 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات زندگی مسلسل مخدوش ہیں اور وہاں 80 روز سے کرفیو نافذ ہے جب کہ آج بھی بھارتی قابض فورسز نے 3 کشمیریوں کو شہید کیا ہے،مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیر کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، 80 لاکھ کشمیری دنیا سے کٹ چکے۔
مزید پڑھیں: عالمی میڈیا کا ایل او سی دورہ ثبوت ہے کہ پاکستان کچھ نہیں چھپاتا۔ملیحہ لودھی