افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف
افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین محمد کریم خلیلی کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیانیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چیئرمین افغان حزب وحدت اسلامی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

ہونے والی ملاقا ت میں افغان امن عمل اور خطے میں امن واستحکام کے امور زیر غور آئے۔ کریم خلیلی نے پاک افغان تعلقات کے حوالے سے آرمی چیف کے ویژن کو سراہااور امن کی کوششوں کی تعریف کی۔

Related Posts