شارجہ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے بھارت کیخلاف فاتح ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، قومی ٹیم کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔
کیوی ٹیم کپتان کین ولیمسن، مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمس نیشم، ٹیم سیفیرٹ، مچل سینٹنر، ٹیم ساؤتھی، ایش سوڈی اور ٹرینٹ بولٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
پاکستان نے عالمی کپ کے آغاز میں تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی تھی جس کے بعد قومی ٹیم آج دوسرے میچ کیلئے میدان میں اتری ہے۔
قومی ٹیم پہلے میچ میں فتح کے ساتھ دوپوائنٹس حاصل کرچکی ہے اور آج کے میچ میں فتح اگلے مرحلے تک رسائی آسان بنادے گی۔
مزید پڑھیں: بھارت سے میچ جیتنے کا جشن، بابر اعظم کا 250 مستحق طلبہ کی امداد کا فیصلہ