پاکستان پہلے ہی دیوالیہ ہو چکا ہے، وزیر دفاع کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان پہلے ہی دیوالیہ ہو چکا ہے، وزیر دفاع کا اعتراف
پاکستان پہلے ہی دیوالیہ ہو چکا ہے، وزیر دفاع کا اعتراف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہفتے کے روز اعتراف کیا کہ ”پاکستان پہلے ہی ڈیفالٹ ہے، اور ہم ایک دیوالیہ ملک میں رہ رہے ہیں،” موجودہ معاشی صورتحال کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی اور سیاستدانوں پر ہے۔

سیالکوٹ میں ایک نجی کالج کے سالانہ کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اعتراف کیا کہ ملک پہلے ہی دیوالیہ ہو چکا ہے اور ملکی مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے نہ کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ‘آپ نے بہت سے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے گا،لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کر رہا، ایسا ہو چکا ہے اور ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے’۔

انہوں نے موجودہ معاشی صورتحال کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی اور سیاستدانوں کو قرار دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے تجویز پیش کی کہ اگر مہنگی سرکاری اراضی پر بنائے گئے صرف دو گولف کلب فروخت کیے جائیں تو پاکستان کا ایک چوتھائی قرض ادا کیا جا سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ گالف کلب 1500 ایکڑ سرکاری اراضی پر بنائے گئے ہیں اور پاکستان اپنے دو گولف کلب بیچ کر اپنے قرض کا چوتھائی حصہ ادا کر سکتا ہے۔

تمام مسائل کا حل ملک میں موجود ہے تاہم ہم انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں، خاص طور پر فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے خواجہ آصف کے خیالات پر کڑی تنقید کی ہے۔

شیری مزاری نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کے وزیر دفاع تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان پہلے ہی ڈیفالٹ میں ہے۔ 10 ماہ میں، وہ پاکستان کو اس افسوسناک حالت میں لے آئے ہیں،”

ادھر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے وزیر دفاع کو ’سیکیورٹی رسک‘ قرار دے دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیر دفاع کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف شوکت ٹرین پر بغاوت کا مقدمہ چل رہا ہے تو دوسری طرف حقیقی ملک دشمن خواجہ آصف ملک کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں۔

Related Posts