آپریشن بنیان مرصوص کے تحت پاکستان کی جانب سے کیے گئے زوردار حملے نے بھارت میں ہلچل مچا دی ہے،ایک معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس میزائلوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔
ہفتہ 10 مئی کی صبح سویرے کیے گئے اس حملے میں پاکستان نے بھارت کے متعدد ایئربیسز کو نشانہ بنایا، جن میں ادھم پور، آدم پور، پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ اور سرسا شامل ہیں، جب کہ اُڑی کا سپلائی ڈپو اور کئی فوجی چوکیاں بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔
پاکستان کی جوابی کارروائی اس قدر شدید تھی کہ بھارتی میڈیا میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بھارتی اینکرز کو چیختے چلاتے اور میزائل حملوں پر صدمے میں مبتلا دیکھا جا سکتا ہے۔
اینکر: پاکستان نے جو میزائل آخر میں چلانے تھے وہ شروع میں ہی چلا دئے۔۔
دوسرا اینکر: ان کے پاس بہت زیادہ زخیرہ ہے۔۔
انڈین میڈیا پر دلچسپ رونا پیٹنا۔۔ pic.twitter.com/O9Zssnu7ZR— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 10, 2025
ایک وائرل ویڈیو میں ایک بھارتی ٹی وی اینکر کہتے ہیںکہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ پاکستان یہ میزائل صرف آخری مرحلے میں استعمال کرے گالیکن اب تو وہ آغاز ہی سے پوری طاقت کے ساتھ حملہ آور ہو گیا ہے۔
اسی دوران ایک دفاعی تجزیہ کار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کے پاس میزائلوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور ان کے پاس ایسے میزائل بھی ہیں جو بھارتی دفاعی نظام کے مقابلے میں کہیں زیادہ خطرناک اور مؤثر ہیں۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کا مقصد صرف فوجی اثاثوں کو تباہ کرنا نہیں تھابلکہ بھارت کے فضائی دفاعی نظام کی کمزوریوں کا جائزہ لینا بھی تھا۔ اس صورتحال نے بھارتی اسٹریٹجک ڈیفنس پلاننگ پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔