سہ ملکی سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیتنے کیلئے 168 رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سہ ملکی سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیتنے کیلئے 168 رنز کا ہدف دے دیا
سہ ملکی سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیتنے کیلئے 168 رنز کا ہدف دے دیا

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز کے افتتاحی ٹی 20 میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو جیتنے کیلئے 168 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ مخالف ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم اور بنگلہ دیش کے مابین آج کھیلے جارہے میچ سے قبل ٹاس ہوا جو بنگلہ دیشی کپتان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بنگلہ دیش کو 170 رنز تک کا ہدف دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان جونیئر لیگ کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ آغاز

کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کو 52 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ بابر اعظم 22 رنز بنا کر مہدی حسن کی گیند پر مستفیض الرحمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد شان مسعود نے رضوان کا ساتھ دینا شروع کیا۔

شان مسعود نے 22 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی جن کو 94 کے مجموعی اسکور پر نسوم احمد کی گیند پر حسن محمود نے کیچ آؤٹ کیا جس کے بعد حیدر علی 6 رنز بنا کر 111 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ افتخار احمد نے 8 گیندوں پر 13 رنز بنائے۔

افتخار احمد کو حسن محمود کی گیند پر عفیف حسین نے کیچ آؤٹ کیا جبکہ آصف علی 4 گیندوں پر 4رنز بنا کر تسکین احمد کے ہاتھوں ان ہی کی گنید پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے 5 گیندوں پر 8 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 

 

Related Posts