پاکستان ورلڈکپ کا بدلہ لینے میں ناکام، واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا نے جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ورلڈکپ کا بدلہ لینے میں ناکام، واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا نے جیت لیا
پاکستان ورلڈکپ کا بدلہ لینے میں ناکام، واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا نے جیت لیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل کی شکست کا بدلہ لینے میں آسٹریلیا کی ٹیم سے ناکام ہوگئی، سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا نے 3 وکٹوں سے جیت لیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے بیٹرز ایک مرتبہ پھر اوسط درجے کی بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں صرف 162 رنز ہی بناسکی تھی۔

مذکورہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان بابراعظم اورمحمد رضوان نے شاندار اوپننگ پارٹنر شپ لگائی، تاہم قومی بیٹرز کی جانب سے اس کے بعد کوئی بڑی پارٹنرشپ دیکھنے میں نہیں آئی۔

کپتان بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنی کلاس دکھاتے ہوئے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 23 رنز کی اننگز کھیل سکے۔

خوشدل شاہ نے 24 اور اختتامی لمحات میں عثمان قادر کے 18 رنز نے ٹیم کو قابلِ اعتبار ٹوٹل تک پہنچایا۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا

خیال رہے کہ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن کو بریک لگانے میں سب سے بڑا کردار آسٹریلوی بولر نیتھن ایلس کا تھا انہوں نے 4 وکٹیں لیں۔

مہمان کھلاڑی کیمرون گرین نے دو جبکہ ایڈم زیمپا اور شان ایبٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بلے بازوں نے دھواں دار آغاز کیا تاہم 40 کے مجموعے پر ٹریوس ہیڈ آؤٹ ہوئے۔

کپتان ایرون فنچ نے ذمہ دارانہ اننگز جاری رکھی لیکن ان کا ساتھ جوش انگلس نے 24 اور مارکس اسٹوئنس نے 24 رنز کی برق رفتار اننگز کے ساتھ دیا۔

مزید برآں میچ کے اختتامی لمحات میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب 55 رنز بنانے والے ایرون فنچ اور پھر اس کے بعد شان ایبٹ کو صفر پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔

دریں اثناء آسٹریلیا کو جب آخری اوور میں جیت کے لیے 4 رنز درکار تھے تو ایسے میں حارث رؤف کی جانب سے کروائے گئے آخری اوور کی پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر بین میک ڈرمنٹ نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

Related Posts