پاکستان کو فالو آن کا خدشہ، آسٹریلیا کے خلاف 102رنز پر 8کھلاڑی آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو فالو آن کا خدشہ، آسٹریلیا کے خلاف 102رنز پر 8کھلاڑی آؤٹ
پاکستان کو فالو آن کا خدشہ، آسٹریلیا کے خلاف 102رنز پر 8کھلاڑی آؤٹ

کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہے، پاکستان کے 8کھلاڑی 102رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ٹیم کو فالو آن کا خدشہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم آسٹریلیا نے آج 505 رنز پر کھیل کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کے بولرز مزید کسی کھلاڑی کو آؤٹ نہ کرسکے جس کے بعد پہلی اننگز کا کھیل 556 رنز پر ڈکلیر کردیا گیا۔ بعد ازاں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 آسٹریلیا نے 556رنز پر اننگز ڈکلیر کردی، پاکستان کی بیٹنگ شروع

قومی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ 26کے مجموعی اسکور پر اوپنر عبداللہ شفیق 13رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ 45کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد سابق کپتان اظہر علی نے وکٹ گنوائی۔

اظہر علی 14رنز بنا کر 60 کے مجموعی اسکور پر مچل اسٹارک کی گیند پر کیمرون گرین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ فواد عالم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان 76 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے جس سے گنوائی گئی وکٹوں کی تعداد 5ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو 81 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ میچ کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان نے تاحال 110رنز بنائے ہیں۔ فالو آن کا خدشہ ہے۔

Related Posts