پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گا۔ڈاکٹر حفیظ شیخ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گا۔ڈاکٹر حفیظ شیخ
پاکستان ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گا۔ڈاکٹر حفیظ شیخ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیرِ خصوصی برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا ایک ذمہ دار رکن ہے اور ہم ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن اعلیٰ سطحی پینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ  پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 14 نکات پر پہلے ہی عملدرآمد مکمل کرچکا ہے جس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام شامل ہے۔ ا

گفتگو کے دوران مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ نہ صرف ہم نے 27 میں سے 14 نکات پر عمل درآمد کیا بلکہ ہم نے باقی 13 نکات پر بھی کام شروع کردیا ہے جن پر خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔ پینل اجلاس کے دوران رکن ممالک کی مالیاتی احتساب، شفافیت اور اہم اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اِس موقعے پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تیجانی محمد بندے اور اقتصادی و سماجی کونسل (ایکوسوک) صدر مونا جول سمیت اہم عالمی شخصیات موجود تھیں۔ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے پینل کو آگاہ کیا کہ ہم نے  باہمی ایویلویشن رپورٹ میں دئیے گئے اہداف کو پورا کرنے میں خاطر خواہ پیشرفت دکھائی ہے۔

مشیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے ایف اے ٹی ایف حکام کو شرائط و ضوابط پر عمل درآمد کیلئے وفاقی حکومت کے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں کے دوران مالیاتی بے ضابطگیوں پر قابو پانے کیلئے بھی اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے اپنے ایکشن پلان کے تمام 27 نکات اکتوبر  تک حاصل کرنے کے لئے پاکستان کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے صنعتوں کے ساتھ بات چیت اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں پاکستانی حکام کو درپیش مشکلات کی وجہ سے 3 ماہ قبل  یہ توسیع دی گئی۔

مزید پڑھیں: ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کو 6ماہ کی مہلت مل گئی

Related Posts