دنیا کے تیز ترین انٹرنیٹ کی دوڑ میں پاکستان بھارت سے آگے نکل گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کے تیز ترین انٹرنیٹ کی دوڑ میں پاکستان بھارت سے آگے نکل گیا
دنیا کے تیز ترین انٹرنیٹ کی دوڑ میں پاکستان بھارت سے آگے نکل گیا

انٹرنیٹ سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دنیا کے ہر شعبے میں رابطوں کو ترویج دے کر دنیا کو ایک گلوبل ولیج بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ایسے میں دنیا کے تیز ترین انٹرنیٹ کی دوڑ میں پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف شعبوں میں ترقی اور تیز رفتاری کی شرح کو شماریات کے تناظر میں بیان کرنے والی ویب سائٹ ورلڈ انڈیکس نے حال ہی میں ایک فہرست جاری کی جس کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

حیرت انگیز طور پر ورلڈ انڈیکس میں سب سے تیز رفتار انٹرنیٹ یورپی ممالک کی بجائے عرب امارات، کوریا، قطر اور چین کا ہے جبکہ اس دوڑ میں کینیڈا، نیدر لینڈز اور آسٹریلیا اس کے بعد آتے ہیں جبکہ اس فہرست میں 32ویں نمبر پر امریکا موجود ہے۔

متحدہ عرب امارات میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ 83 ایم بی پر سیکنڈ بتائی گئی ہے جو امریکا کے 41 ایم بی فی سیکنڈ کے مقابلے میں دو گنا ہے۔ برادر اسلامی ملک ترکی اِس دوڑ میں 52ویں جبکہ برازیل 72ویں نمبر پر نظر آتا ہے۔

ترکی میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ 32 ایم بی فی سیکنڈ جبکہ برازیل میں 24 ایم بی فی سیکنڈ ہے جبکہ اس فہرست میں ملائشیاء 94 ویں نمبر پر براجمان ہے۔ ملائشیاء میں انٹرنیٹ کی رفتار 19 ایم بی فی سیکنڈ ہے۔ فہرست میں آگے چل کر پاکستان اور بھارت کا نمبر آتا ہے۔

دنیا کے تیز ترین انٹرنیٹ کی دوڑ میں پاکستان 122ویں جبکہ بھارت 130ویں نمبر پر براجمان ہے یعنی پاکستان اور بھارت میں 8 درجوں کا فاصلہ ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار 13 ایم بی فی سیکنڈ جبکہ بھارت میں 10ا یم بی فی سیکنڈ ہے۔ 

Related Posts