پاکستان کرکٹ بورڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں، وسیم خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وسیم خان

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ محمدحفیظ سے بھی ان کے اور بورڈ کے خوشگوار تعلقات ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ پی سی بی محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ دیکر خریدنا چاہتا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی نے محمد حفیظ کو ان کی ٹی ٹوئنٹی میں اچھی پرفارمنس کی وجہ سے سینٹرل دینا چاہا تاکہ ان کی کارکردگی کو سراہا جاسکے، لیکن محمد حفیظ نے کنٹریکٹ لینے سے انکار کیا یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یونس خان کے حوالے سے بھی میڈیا میں یہ بات ہوتی تھی کہ پی سی بی کے یونس خان کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں لیکن پی سی بی ان سے مسلسل رابطے میں تھا۔

اسی وجہ سے پی سی بی اور یونس خان کے درمیان کنٹریکٹ ہوسکا۔وسیم خان نے کہا کہ اسی طرح محمد حفیظ بھی ہمارے کھلاڑی ہیں اور ان سے رابطہ قائم ہے اور اچھے تعلقات بھی قائم ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Related Posts