لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا گیا ہے، پہلی ’دی ویمنز لیگ‘ آئندہ برس مارچ میں راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ملک کی تاریخ میں پہلی پاکستان جونیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں خو اتین کرکٹ لیگ کا اعلان کیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پہلی دی ویمنز لیگ آئندہ سال مارچ میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے ساتھ کھیلی جائے گی۔
مزید پڑھیں:پاکستان جونیئر لیگ کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ آغاز
پی سی بی کے اعلان کے مطابق ویمنز لیگ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی، ہر ٹیم میں 18پلیئرز ہوں گی جس میں 6 غیر ملکی پلیئرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس کے میچز 3 مارچ سے 18 مارچ تک راولپنڈی میں ہوں گے۔