ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چنئی: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

چنئی میں کھیلے جارہے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو باآسانی 0-4 سے شکست دی، قومی ٹیم شکست کے ساتھ ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے پہلے کوارٹر میں شاندار کھیل پیش کیا گیا اور بھارت کے کئی یقینی گولز ڈیفنڈر روکنے میں کامیاب رہے تاہم کھیل کے 13 ویں، 23 ویں منٹ میں کپتان ہرمپیت سنگھ نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلادی، کھیل کے 36 ویں منٹ میں جوگراج سنگھ نے گول اسکور کیا۔

بھارت کی جانب سے ابتدائی تینوں گولز پنالٹی کارنر کے ذریعے اسکور کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان

بھارت کی جانب سے چوتھا گول میچ کے اختتامی لمحات میں اکشدیپ سنگھ نے کیا۔ پاکستان کی جانب سے کھیل کے اختتام تک متعدد بار کوشش کے باوجود گول نہیں ہوسکا۔

بھارت سے شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے جبکہ قومی ٹیم اب پانچویں پوزیشن کے لیے چین کے مدمقابل آئے گی۔

یاد رہے کہ یہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں ایڈیشن ہے، پاکستان نے ابتدائی 5 ایڈیشنز میں ہر بار فائنل کھیلا جبکہ 2021ء میں اس نے سیمی فائنل کھیلا تھا، 2023 کی سیمی فائنل لائن اپ پاکستان کے بغیر رہے گی۔

Related Posts