فصلوں کیلئے قاتل ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے پاکستان نے چین سے رابطہ کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فصلوں کیلئے قاتل ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے پاکستان نے چین سے رابطہ کر لیا
فصلوں کیلئے قاتل ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے پاکستان نے چین سے رابطہ کر لیا

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے فصلوں کے لیے قاتل ٹڈی دل کے حملوں سے بچاؤ کے لیے ہمسایہ عوامی جمہوریہ چین سے رابطہ کر لیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت ٹڈی دل حملوں پر خصوصی اجلاس ہوا جس کے دوران ملک بھر میں ٹڈی دل حملوں کی تفصیلات اور ان سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اقدامات پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے ترتیب دئیے گئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جارہا ہے۔

شرکائے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لینے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹیاں، بین الصوبائی کوآرڈینیشن اور سرویلنس کنٹرول تشکیل دئیے جا چکے ہیں جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی کام کر رہی ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تحت ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ ہمسایہ ملک چین ٹڈی دل کے مسئلے سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتا ہے۔

اس سے قبل چینی صدر ماؤزے تنگ کے دور میں چین پر ٹڈی دل نے بڑی تعداد میں حملہ کیا تھا جس کے بعد چین کو شدید قحط کاسامنا کرنا پڑا۔ چین نے قحط پر قابو پانے کے لیے شدید جدوجہد کی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹڈی دل کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے۔ ہم ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں جبکہ تمام صوبائی حکومتوں اور اداروں کو مسئلے کے حل کے لیے ایک پیج پر آنا ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹڈی دل کے ممکنہ حملوں کے خلاف وفاق اور حکومتِ پنجاب دونوں حرکت میں آ گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے موسمِ گرما سے قبل 50 کروڑ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر2 فروری کو  اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ موسمِ گرما کے آغاز سے پہلے ٹڈی دل کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹڈی دل حملوں کے خلاف وفاق اور حکومتِ پنجاب دونوں متحرک

Related Posts