صدر مملکت عارف علوی نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan confers Nishan-e-Pakistan on Kashmiri leader Syed Ali Geelani

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازدیا۔

ایوان صدر میں تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے سید علی گیلانی کیلئے نشان پاکستان وصول کیا۔

سید علی گیلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز آزادی کے لئے بے مثال جدوجہد کے باعث دیا گیا۔مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کیلئے سید علی گیلانی کی بے لوث اور مسلسل جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سید علی گیلانی کے غیر متزلزل عزم، جذبے، استقامت اور قیادت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، ظالمانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔

پاکستان نے 90 برس کی ضعیف العمری میں سید علی شاہ گیلانی کی گھر میں بلا جواز نظر بندی پر بھی تشویش ظاہر کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کا اعلان وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا تھا۔

مزید پڑھیں: چہار سو سبز پرچموں کی بہار میں پاکستان کی آزادی کا جشن

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی طویل عرصے سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں بعد ازاں سینیٹ نے بھی سید علی گیلانی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قرارداد منظور کی تھی۔

Related Posts