ترکی اور ایران کی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحالی کی مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Turkey, Iran slams UAE for establishing ties with Israel

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران /انقرہ:ترکی اور ایران نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کی مذمت کی ہے،ایران نے اقدام کو اسٹریٹجک حماقت اور ترکی نے غداری قرار دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فلسطین کے مظلوم عوام اور دنیا کی تمام آزاد قومیں غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات بحالی کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اقدام ابو ظہبی اور تل ابیب کی طرف سے اسٹریٹجک حماقت ہے۔ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امارات نے اپنے محدود مفادات کو پورا کرنے کیلئے فلسطینی کاز کیساتھ غداری کی۔

مزید پڑھیں: چہار سو سبز پرچموں کی بہار میں پاکستان کی آزادی کا جشن

انہوں نے کہا کہ تاریخ اور خطے میں بسنے والے لوگوں کا ضمیرمنافقانہ رویے کو فراموش نہیں کرے گا اور نہ ہی معاف کرے گا۔

Related Posts