پاکستان بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔عائشہ فاروقی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔عائشہ فاروقی
پاکستان بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔عائشہ فاروقی

اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا بیان مسترد کرتا ہے۔

پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جو بیان آیا وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور مکمل طور پر بدنیتی پر مبنی ہے۔

بھارتی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز پاکستانی قیادت پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی وزارتِ خارجہ کا بیان مودی حکومت کے اس بیانیے کی ترجمانی کرتا ہے جس کے تحت بھارتی حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو تختۂ مشق بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیت دشمنی صرف بھارتی اقلیتوں اور ہمسایہ ممالک کا ہی نہیں بلکہ عالمی برادری کا مسئلہ بن گیا ہے جو کورونا وائرس کے تناظر میں شدید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران بھی بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ بھارت کی مسلم دشمن پالیسیاں عروج پر ہیں۔ 

Related Posts