بھارت کا گھناؤنا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے، پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan condemns continued brutalization of Kashmiris by India in IOJ&K

اسلام آباد: پاکستان نے کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ذریعہ بے گناہ لوگوں کی مسلسل ظلم وبربریت کا نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ذریعہ کشمیر میں جاری غیر انسانی سلوک کل پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوپور میں تین سالہ بچے کی تصویر نے اقوام عالم کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ بھارت جعلی خبروں اور پروپیگنڈے سے حقیقت کو بدل نہیں سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2020 کے پہلے 6 ماہ میں جنگ بندی کی 1546 خلاف ورزیاں ہوئیں جس کے نتیجے میں 14 شہادتیں اور 114 بے گناہ شہری شدید زخمی ہوئے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بھارتی قیادت کے دھمکی آمیز بیانات کوسنجیدہ لے۔

پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے بارے میں متنازعہ شواہد بین الاقوامی برادری کو دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر پاک فوج نے اضافی نفری تعینات نہیں کی۔آئی ایس پی آر

پاک افغان تعلقات کے بارے میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم پاک افغان معاشی شراکت داری اور علاقائی رابطوں کے منصوبوں میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔

Related Posts