اسلام آباد میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے روک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے روک دیا
اسلام آباد میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے روک دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ میونسپل اتھارٹی(ڈی ایم اے) کا  برآمدات مافیا کی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی 10 مرکز میں پلازوں کے برآمدوں میں تعمیر شدہ غیر قانونی تجاوزات اور ہوٹلز کے بڑے بڑے کاؤنٹرز سے راستے بلاک کرنے والوں کے خلاف ڈی ایم اے نے سخت ایکشن لے لیا۔

ڈی ایم اے نے تمام کاؤنٹرز اور سامان اٹھا کر عوامی فٹ پاتھ اور پلازوں کے برآمدے خالی کروا دئیے۔ سیکٹر میں روزمرہ خریداری کرنے والے خواتین و حضرات کیلئے یہ عمل خوش آئند ہے۔

دوسری جانب حسبِ روایت ڈی ایم اے کے آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر حامد رانجھا نے گاڑی اسٹور میں پہنچنے سے قبل برآمدے کی مکمل بندش کے بعد بڑے کاؤنٹر اور دیگر سازوسامان رشوت لے کر واپس کروا دیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر حامد رانجھا نے تجاوزات ہٹانے والے عملے کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ تم لوگ بڑے قانون دان مت بنو۔ برآمدے جانیں، عوام جانیں۔ جو کہا جائے، بس وہ کیا کرو۔

ڈپٹی ڈائریکٹر حامد رانجھا نے کہا کہ ہوٹل مالکان سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں جس پر عوام نے سخت دلی افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ اعلیٰ افسران سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے میں مصروف ہیں۔

Related Posts