پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

کراچی:پاکستان کوسٹ گارڈزنے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات (چرس)برآمد کرلی ہے۔ترجمانپاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔

جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔علاقہ کمانڈرنے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا اور3 آفیسرزسمیت26جوانوں پر مشتمل موبائل زمینی گشت پارٹیاں تشکیل دیں۔

5گاڑیوں پر مشتمل ان پارٹیوں نے مشکوک علاقوں کی کڑی نگرانی شروع کی اور انتھک کوششوں کے بعد بہرام گولی (بدو ک) کے مقام پر پہاڑوں میں چھپائی گئی2,192 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔

خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً 3638.72-ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Related Posts