کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، لاکھوں کا غیر قانونی سامان برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، لاکھوں کا غیر قانونی سامان برآمد
کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، لاکھوں کا غیر قانونی سامان برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر قانونی سامان برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں کیں جن کی رپورٹ آج جاری کی گئی۔ پہلی کارروائی میں بلوچستان کے شہر وندر کے قریب ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف چھاپوں میں غیر قانونی طریقے سے چھپایا گیا 2 لاکھ 27 ہزار 350 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا۔

غیر قانونی ایرانی ڈیزل چھپانے والے 3 افراد کو کوسٹ گارڈز نے گرفتار کیا جبکہ دورانِ چیکنگ ایک مسافر کوچ سے نایاب نسل کے 4 پرندے بھی برآمد کیے گئے۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 3 ہزار 240 کلو گرام چھالیہ، 1 ہزار 780 پیکٹ گٹکا اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

کراچی میں لٹھ بستی کے مقام پر نان کسٹم پیڈ غیر قانونی طور پر اسمگل کی جانے والی ٹویوٹا کار کو کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے تحویل میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ بلوچستان میں پسنی کے قریب مختلف جگہوں پر غیر قانونی طور پر چھپایا گیا 3 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل بھی برآمد کیا گیا۔

شہرِ قائد کی پیر آباد پوسٹ پر مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑے گئے نایاب نسل کے 5 پرندوں کو محکمۂ جنگلی حیات کے اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں آزاد کیا گیا۔ کوسٹ گاڑدز نے 6 ملزمان کو اپنی تحویل میں لے لیا جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیاء کی قیمت 4کروڑ 10 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، 161 ملین کی اشیاء برآمد

Related Posts