پسنی،کوسٹ گارڈز کی کارروائی، اسمگلرزاونٹ چھوڑ کر فرار، 5 کروڑ ڈالرز کی چرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پسنی،کوسٹ گارڈز کی کارروائی، اسمگلرزاونٹ چھوڑ کر فرار، 5 کروڑ ڈالرز کی چرس برآمد

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران اسمگلرز رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کراونٹ چھوڑ کرفرار ہوگئے، اونٹوں پر لادی گئی 5 کروڑ ڈالرز سے زائد کی چرس برآمد کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی سے بیش قیمت منشیات اسمگل ہونے کا خشہ ہے جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈ کو چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

گزشتہ شب موبائل گشت کے دوران شیری شیپ کے علاقے میں اونٹ ساتھ لے کر چلنے والے اسمگلرز کی مشکوک نقل و حرکت کا تعاقب کیا گیا۔ موبائل گشت دیکھ کر اسمگلرز رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر اونٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بھاری سامان سے لدے ہوئے اونٹوں کی تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران 1 ہزار 580 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ہوئی جو مبینہ طور پر بیرونِ ملک اسمگل ہونے کا خدشہ تھا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں تقریباً 5 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔ برآمد کی گئی منشیات تحویل میں لے لی گئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے ضلع ملیر میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ضلع ملیر پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے شرافی گوٹھ، ایئر پورٹ اور ملیر کینٹ کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

مزید پڑھیں: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

Related Posts